اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 4 افراد ہلاک - زلزلے کے زوردار جھٹکوں کی وجہ سے کم از کم چار افراد ہلاک

ترکی کے مغربی صوبہ الذيز میں جمعہ کو آئے 6.5 شدت والے زلزلے کے زوردار جھٹکوں کی وجہ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سيئلو نے یہ اطلاع دی۔

ترکی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 4 افراد ہلاک
ترکی میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 4 افراد ہلاک

By

Published : Jan 25, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:05 AM IST

بوگاذيكی یونیورسٹی اور زلزلہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر جاری اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات کو 08:55 بجے ضلع سورس میں آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر6.5 تھی۔

سلیمان نے ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ شروعاتي رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے چار یا پانچ عمارتیں منہدم گئیں اور تقریبا دس عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈيا رپورٹوں کے مطابق عمارتوں کے نیچے دبے لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے چار صوبوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details