اردو

urdu

ETV Bharat / international

Illegal Migrants Rescued: لیبیا کے ساحل سے 302 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا - لیبیا کے ساحل سے 302 غیر قانونی تارکین

لیبیا کے ساحل سے 302 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

لیبیا کے ساحل سے 302 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا: اقوام متحدہ
لیبیا کے ساحل سے 302 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا: اقوام متحدہ

By

Published : Nov 20, 2021, 2:09 PM IST

اقوام متحدہ کے مطابق تمام مہاجرین اب لیبیا واپس جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ٹویٹ کرکے بتایا ’’گزشتہ رات کی گئی تین کارروائیوں میں 302 تارکین وطن کو ساحل سمندر سے بچاکر طرابلس اور جاویہ واپس لے جایا گیا‘‘۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ بچائے گئے پناہ گزینوں میں 50 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کی طرف سے بچائے گئے تمام افراد کو طبی امداد اور امدادی سامان فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیبیا: طرابلس کے باشندوں کا قذافی کے بیٹے کے خلاف احتجاج

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا میں افراتفری کا ماحول ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں یوروپ جانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ غیر قانونی طریقوں سے ان ممالک تک پہنچنے کے لیے سمندری راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ لوگ بحیرہ روم عبور کر کے یوروپی ممالک کے ساحلوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details