ایران میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1،682 نئے معاملات رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد منگل کے روز بڑھ کر 3،76،894 ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 86.26 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت صحت و طبی تعلیم کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ نئے معاملات میں 786 متاثرہ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران 101 مزید مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21،672 ہوگئی ہے۔