افغانستان کے قندھار صوبہ میں سلامتی فورسز اور پولیس کی طرف سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں 18 طالبان ہلاک ہوگئے۔ قندھار پولیس نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
پولیس ترجمان جمال ناصر برک زئی نے بیان جاری کر کے بتایا کہ 'سلامتی فورسز اور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 18 طالبان مارے گئے اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔'