اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: درجنوں شدت پسند ہلاک - عراق مشترکہ آپریشن کمانڈ

امریکی اورعراقی فورسز کی خصوصی مہم کے دوران 18 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

Iraqi security forces

By

Published : Jul 4, 2019, 10:40 AM IST

عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک خصوصی مہم کے تحت تقریبا 18 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق مشترکہ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کیے گئے'۔

جے او سی نے بتایا: 'امریکی حمایت یافتہ اتحاد کی جانب سے عراق کے سنیسلا لیک علاقے میں ایک فضائی حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک کیا گیا۔'

عالمی خبررساں ادارے شینہیہ کے مطابق: 'سکیورٹی فورسز کی طرف سے 'اکشت' علاقے میں تلاشی مہم کے دوران 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا'۔

جے او سی نے مختلف بیانوں میں کہا: داعش مخالف مہم کے تحت عراق سیکھریت علاقے میں سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

انٹیلیجنس ریپورٹز کے مطابق: 'امریکی حمایت یافتہ اتحاد کے فضائی حملے میں شام کے سرحدی علاقے میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

عراقی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس نے داعش پر فتح حاصل کر لی ہے۔

عراقی حکومت کے مطابق اس نے ملک سے داعش کا صفایا کر دیا ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاحال عراق داعش کے جنگجو سرگرم ہیں اور گاہے بگاہے حملے کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details