اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں کورونا سے مزید 144 ہلاکتیں

ایران میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 144 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2378 ہوگئی ہے۔

By

Published : Mar 27, 2020, 11:57 PM IST

ایران میں کورونا وائرس
ایران میں کورونا وائرس

ایران کے وزارت صحت کے افسر کیانوش جہانپور نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا کے 2926 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 32332 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک اس وبا سے 11133 لوگ علاج کے بعد صحت مند ہوگئے ہیں۔

ایران نے جمعہ کو ایک ہفتہ کے لئے 'سوشل ڈسٹنسنگ' منصوبہ کا نفاذ کیا اور کہا ہے کہ اگرافسران کو ضرورت محسوس ہوئی تو اس کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے، اس منصوبہ کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر کے سفر پر پابندی، پبلک مقامات جیسے پارک، سوئمنگ پل اور تفریحی مقامات کو بند کرنے، جلسہ گاہوں پر پابندی اور سول سرونٹ کے کام کے اوقات میں کمی جیسی پابندی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details