اردو

urdu

By

Published : May 1, 2020, 10:24 AM IST

ETV Bharat / international

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1351 نئے کیسز

خلیجی ممالک میں عالمی وبا كووڈ -19 کے انفیکشن کی شرح کے معاملے میں سعودی عرب اور قطر سرفہرست ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1351 نئے کیسز
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1351 نئے کیسز

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 1351 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور یہاں اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22،753 ہو گئی ہے جبکہ دیگر پانچ مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 162 ہو گئی۔

وہیں قطر میں كووڈ -19 کے 845 نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 13400 ہو گئی۔ اب تک یہاں اس وائرس سے 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

خلیج کے دوسرے ممالک میں متحدہ عرب امارات میں 12400 لوگ متاثر ہوئے اور 105 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ کویت میں 4000 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26 لوگوں کی جان گئی وہیں بحرین میں تقریبا 3000 لوگ اس وائرس کی زد میں آئے اور آٹھ افراد لقمہ اجل بنے۔ عمان میں 2300 لوگ اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوئے اور 11 افراد نے جان گنوائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details