اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں کوروناوائرس کے 1309 نئے کیسز - ترکی

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 801 مریضوں کو شفا یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 2،36،370 ہوگئی ہے۔

turkey
turkey

By

Published : Aug 23, 2020, 4:09 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے دوچار ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1309 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،57،032 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 22مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6102 ہوگئی ہے. وہیں 22 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ترکی کی وزیر صحت فرحتین کوکا نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93،007 نمونوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ ملک میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 62،47،164 نمونوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'آخر کار بھارت کا دعویٰ صحیح ثابت ہوا'

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 801 مریضوں کو شفا یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 2،36،370 ہوگئی ہے۔
ترکی میں سنگین مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
خیال رہے ہے 11 مارچ کو ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details