اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان میں 11 مظاہرین زخمی - Lebanon anti-govt protests

لبنان میں جاری ملک گیر مظاہروں میں 11 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ ایل بی سی آئی لوکل ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔

Breaking News

By

Published : Jun 13, 2020, 1:37 PM IST


موصولہ اطلاعات کے مطابق دو مظاہرین بیروت میں زخمی ہوئے جنہیں ریڈ کراس نے اسپتال میں داخل کرایا، وہیں 9 دیگر مظاہرین طرابلس میں جاری مظاہرے میں زخمی ہوئے اور انہیں لبنان کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لبنان میں پیدا ہوئی بھیانک صورتحال کے خلاف جمعہ سے ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین نے بیروت میں ایک مشہور دفتر کی عمات میں آگ لگادی اور اس عمارت کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

فساد پھیلانے والوں کو منتشر کرنے اور علاقے میں جائیداد کو برباد کرنے سے روکنے کی کوشش میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details