اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب کو 'حقوق انسانی' کا درس - World news

انسانی حقوق کارکن کی درخواست کے بعد نکی مناج نے جدہ میں پرفام کرنے سے انکار کر دیا ہے

Niki Minaj

By

Published : Jul 10, 2019, 3:15 PM IST

رواں مہینے کی 18 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں 'جدہ ورلڈ فیسٹ' ہونے جا رہا ہے، اس فیسٹ میں ریپر نکی مناج بھی مدعو تھیں تاہم انھوں نے اس جشن موسیقی میں پرفارمنس سے انکار کر دیا ہے۔

نکی مناج نے ایک بیان میں کہا : 'بہت سوچنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں جدہ ورلڈ فیسٹ میں پرفارم کرنے نہیں جاونگی'۔

نکی مزید کہتی ہیں: 'میں چاہتی تھی کہ اپنے سعود ی عرب کے مداحوں کے لیے یہ شو کروں، لیکن سعودی عرب میں عورتوں اور 'ایل جی بی ٹی کیو' برادری کے حقوق پر پابندی کو جاننے کے بعد میں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ میں اس فیسٹ میں شرکت نہیں کروں گی'۔

انسانی حکوک تنظیم کی صدر 'تھیر ہیلوورسن' نے نکی مناج کو ایک خط میں لکھا تھا کہ عرب ممالک میں عورتوں کے حقوق اور 'ایل جی بی ٹی کیو' برادری کو دھیان میں رکھ کر وہ سعودی عرب جائیں۔

سعودی عرب میں شو کے لیے حامی بھرنے کے بعد سے ہی نکی مناج کو بہت ساری تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایک سعودی شہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بولا : 'نکی مناج کے سارے گانے فحش ہیں، وہ سعودی عرب میں پرفارم کرنے آرہی ہیں، اور ہمیں ابایع پہننے کو بولا جاتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details