شام میں گزشتہ دس سالوں سے جاری تنازع کے باعث شامی بچے بغیر گھر کے ہو گئے ہیں کیونکہ ملک میں تشدد کے باعث ایک بڑی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے اور ایسے میں کسی کے پاس چھت بھی نہیں بچی ہے۔
یونیسیف نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے ایک پوری نسل کو خطرہ ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران تنازع جاری ہے اور مقامی بچے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
یونیسیف نے کہا ہے کہ ''یہ حالات بہت سارے بچے اور کنبوں کے لئے غیر یقینی ہو گئے ہیں، شام میں 90 فیصد بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، صرف پچھلے سال میں اس میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔''