اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن کے سرحدی علاقے میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک - افریقی تارکین وطن کی موت

یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں ایک مقبول ترین بازار میں ہوئی فائرنگ سے کم از کم 10 افریقی تارکین وطن کی موت ہو گئی۔

یمن کے سرحدی علاقے میں فائرنگ

By

Published : Nov 22, 2019, 9:22 AM IST

مقامی میڈیکل سروس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت کے حکام نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ یہ فائرنگ بدھ دیر رات کو ہوئی، جس میں تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے۔

زخمی ہوئے مہاجرین میں ایتھوپیا اور صومالیہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔

الرکوع نامی یہ مقامی بازار حوثی جنگجوؤں کے کنٹرول والے صوبہ صعدہ میں ہے۔ یہ علاقہ سعودی عرب کی سرحد سے چند کلومیٹر دور ی پر واقع ہے۔

واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج گزشتہ تقریباً چار برس سے بھی زیادہ عرصے سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

سعودی عرب یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حمایت میں یہ لڑائی لڑ رہا ہے۔ افریقی تارکین وطن عام طور پر آپ ملک چھوڑ کر یمن کی طرف آ جاتے ہیں، جہاں سے وہ بعد میں سرحدوں کے ذریعے عرب کے خلیجی ممالک میں کام کی تلاش میں دراندازی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details