اردو

urdu

ETV Bharat / international

’کورونا  وائرس عالمی ایمرجنسی نہیں‘ - World Health Organization, says the Coronavirus is not a global emergency.

عالمی صحت کے ادارہ ورلڈ ہیلتھ آڑگنایزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا  وائرس عالمی ایمرجنسی نہیں ہے۔

world-health-organization-says-the-coronavirus-is-not-a-global-emergency
’کورونا  وائرس عالمی ایمرجنسی نہیں‘

By

Published : Jan 24, 2020, 1:01 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:36 AM IST

چین کے ووہان میں تیزی سے پھیل رہے پر کورونا وائرس کے خطرے کے سلسلے میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس وائرس کو عالمی صحت ایمرجنسی قرار دینا جلد بازی ہوگی ۔

بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا’’ کورونا وائرس کو لے کر عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان نہیں کر رہا ہوں کیونکہ بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کمیٹی اس معاملے میں متفق نہیں ہے کہ كوروناوائرس کے انفیکشن کی وجہ سے عالمی صحت ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ پر کورونا وائرس اس کمیٹی کو نمائندگی کرتا ہے یا نہیں‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ چین میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہے لیکن یہ ابھی طے نہیں کیا گیا ہے کہ یہ عالمی بیماری ہے یا نہیں ۔

واضح ر ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 830 لوگ اس وائرس کی زد میں آ گئے ہیں ۔ یہ وائرس کئی دوسرے ممالک میں پھیل گیا ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئی ممالک سے چین جانے کے لئے اپنے اپنے ملک کے شہریوں کو الرٹ جاری کیا ہے ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 5:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details