امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 36 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 20 ہزار 781 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں، کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 20 ہزار 903 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 379 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 213 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 2 لاکلھ 27 ہزار 439 فعال معاملے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 79 ہزار 892 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اب تک 27 لاکھ 39 ہزار 92 افراد کورونا سے متاثر اور 1 لاکھ 28 ہزار 742 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 14 لاکھ 96 ہزار 858 افراد اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ 61 زہار 884 ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب تک 6 لاکھ 60 ہزار 231 افراد اس انفیکشن سے متاثر اور 9 ہزار 668 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 004 ہوگئی ہے اور 10045 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 268 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44 ہزار80 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 541 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 920 ہے۔