اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او بھارت کو 4000 آکسیجن کنسنٹیٹ مہیا کرائے گا - WHO will provide 4000 oxygen concentrators

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار 969 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

WHO
WHO

By

Published : Apr 28, 2021, 3:41 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ کووڈ ۔19 کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعاون سے بھارت کو 4000 آکسیجن کنسنٹیٹ مہیا کرائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اہم سامان مہیا کرایا جارہا ہے۔ امداد کی کڑی میں 4000 آکسیجن کنسنٹیٹ بھارت کو فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بھارت کو موبائل فیلڈ ہسپتالوں اور لیباریٹریوں کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ بھارت میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں روز بھی کورونا انفیکشن کے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار 969 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات 3293 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ ایک ہزار 187 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details