جمعہ کے روز جنیوا سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ 'کووڈ 19 کے بالواسطہ اثرات سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس وجہ سے خواتین میں دورانِ حمل اور زچگی کے دوران مرنے کا خطرہ زیادہ ہو گیا ہے۔'
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او نے صحت کی سہولیات اور معاشرتی سرگرمیوں کے لئے رہنمائی تیار کی ہے جو خواتین ، نوزائیدہ بچوں اور نوعمروں سے متعلق ہیں۔'