اردو

urdu

Russia Attacks Ukraine: یوکرین کے صدر نے کہا، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے

By

Published : Feb 26, 2022, 8:25 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوجیوں کی جانب زبردست حملہ جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں شہری ہلاک بھی ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، وہیں یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے مادر وطن کی حفاظت آخری سانس تک کریں گے۔ انھوں مغربی ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ Russia Attacks Ukraine

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے ہفتے کو کہا کہ روسی افواج دارالحکومت کیف پر زبردست طریقے سے حملہ کررہی ہے لیکن یوکرین کی افواج ہتھیار نہیں ڈالیں گی۔Russia Attacks Ukraine

کیف میں صدر کے دفتر کے باہر کہیں فلمایا گیا یوکرین کے صدر کی ایک ویڈیو ہفتے کو جاری کیا گیا‘ جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں،’میں یہاں ہوں۔ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ ہم اپنی مادر وطن کی حفاظت کریں گے کیونکہ ہمارے ہتھیار ہی ہماری سچائی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر ایسی بہت سی افواہیں پھیل رہی ہیں کہ میں نے مبینہ طور پر اپنی فوج کو ہتھیار ڈالنے اور محفوظ طریقے سے نکلنے کے حکم دیے ہیں۔ یوکرینی فوج کے خودسپردگی سے وابستہ ایسی افواہوں پر قطعی بھی یقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی وزیر صحت کا دعویٰ، اب تک تقریبا دو سو شہری ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

اس سے قبل یوکرین کے صدر کی ایک اور جاری کردہ ویڈیو میں یوکرین کے شہریوں سے اپیل کرتے نظر آ رہے تھےکہ ہمیں آج رات روسی فوج کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام کو کیف اور ملک کے دیگر شہروں میں روسی حملوں سے بھی خبردار کیا۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے ملک چھوڑنے کی امریکی پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں انھوں نے امریکہ سے کہا کہ مجھے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے نہ کہ فلائٹ کی۔اس بات کا دعویٰ امریکی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details