اردو

urdu

ETV Bharat / international

'مستقبل میں زیادہ خطرناک وبا کے لیے تیار رہنے کی ضرورت' - دنیا اس بحران سے نمٹنے کے لیے بہت کوشش کر رہی ہے

عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ کورونا وائرس وبا بہت خطرناک ہے، یہ دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا کا ہر کونا اس سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں اس سے بھی زیادہ خطرناک وبا کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

we need to be prepared for more dangerous epidemics in the future says dr michael ryan, executive director, who
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ مائیکل ریان

By

Published : Dec 30, 2020, 10:21 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچا رکھی ہے۔ وہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین وبا تو ابھی آنا باقی ہے اور ہمیں عالمی سطح پر اس کے تیاری کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ مائیکل ریان

عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ ’کورونا کی وبا خواب غفلت سے جگانے کی کال ہے‘۔

خیال رہے کہ ایک برس کے عرصے میں دنیا بھر میں کورونا کے نتیجے میں 18 لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مائک ریان نے تسلیم کیا ہے کہ یہ وبا بہت سنگین ہے، یہ دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہمیں مستقبل میں اس سے بھی زیادہ سنگین وبا کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا میں 'اسقاط حمل' بل منظور

عالمی ادارہ صحت کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ نے بھی خبردار کیا ہے اور کہا کہ دنیا اس بحران سے نمٹنے کے لیے بہت کوشش کر رہی ہے، لیکن یہ مستقبل کی وبائی امراض کو روکنے کے کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس وائرس کی دوسری اور تیسری لہروں میں ہیں اور ہم اس سے نمٹنے اور اس کا انتظام کرنے کے لیے ابھی بھی تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details