اٹلی کے دارالحکومت روم میں کورونا وائرس کے پیش نظر جانوروں کے حقوق کے کارکنان کا ایک گروپ پالتوں جانوروں کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دینے کے لئے اکٹھا ہوا ہے۔
نقاب پوش اور دستانے والے یہ رضاکار ان افراد کے پالتوں جانوروں کو واک پر لے گئے، جنہیں کورونا وائرس ہو گیا ہے اور وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔
یہ رضاکار ان افراد کے پالتو جانوروں کو بھی واک پر گھر سے باہر لے کر جاتے ہیں جو کسی وجہ سے گھر سے باہر نہیں جا پا رہے ہیں یا بیمار حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
رضاکار اٹلی کی سیول پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو انہیں ضرورت کے مطابق حفاظتی پوشاک فراہم کرتی ہے۔