اسپین کے جزیرے لا پالما میں بڑے پیمانے پر آتش فشاں پھٹنے سے تقریبا 5،000 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اسپین کے لا پالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے سے 5 ہزارافراد کی نقل مکانی ’دی سول گارڈ‘ نے اتوار کو ٹویٹ کیا ’’اب تک 5000 افراد کو لاس لانوس ڈی اریڈین فٹ بال کے میدان میں منتقل کیا گیا ہے۔ فضائی حدود کھلی ہیں، ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔‘‘
اس سے قبل آتش فشاں انسٹی ٹیوٹ آف کینریز نے اتوار کو ہسپانوی جزیرے لا پالما میں آتش فشاں پھٹنے کی تصدیق کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین کے نیشنل جیوگرافک انسٹی ٹیوٹ نے اس علاقے میں ایک ہفتہ قبل زلزلہ کی سرگرمی ریکارڈ کی تھی۔ اس کی وجہ سے حکام نے حادثے سے پہلے لوگوں کو باہر نکالا تھا۔
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اتوار کو ہنگامی اجلاس کے بعد ٹویٹ کیا، ’’ہم اس ہفتے اس صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور لا پالما میں آتش فشاں پھٹنے سے کیسے نمٹنا ہے۔ ہم ہر وقت شہریوں کی حفاظت کی ضمانت دیں گے‘‘۔
لا پالما جزیرے کے صدر ماریانو ہرنینڈز نے کہا کہ فوری طور پر ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن لاوا کے بہاؤ نے انہیں "ساحل پر آباد علاقوں کے بارے میں فکر مند بنا دیا ہے۔"
اسپین کے لا پالما جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے سے 5 ہزارافراد کی نقل مکانی کمبری ویجا ہسپانوی جزیروں کے سب سے زیادہ فعال آتش فشانی علاقوں میں سے ایک ہے جو 1971 میں آخری مرتبہ پھوٹ پڑا تھا۔
50 سال پہلے لا پالما میں آخری آتش فشاں پھٹا تھا جو صرف تین ہفتوں تک جاری رہا۔ جبکہ کینری جزیروں پر آخری آتش فشاں 2011 میں ای ایل ہیرو جزیرے کے ساحل کے نیچے پانی کے اندر ہوا تھا اور یہ پانچ ماہ تک جاری رہا۔
آتش فشاں خطرے کی روک تھام کے منصوبے کی سائنسی کمیٹی نے کہا کہ جزیرے کے جنوب مغربی ساحل کا کچھ حصہ لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے کا خطرہ ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے اپنا دورہِ نیویارک منسوخ کر دیا ہے تاکہ وہ اسپین کی سرزمین سے کینری جزائر کا معائنہ کر سکیں۔