اردو

urdu

ETV Bharat / international

وجے مالیا کی بھارت حوالگی کا راستہ صاف

بینکوں کے ساتھ نو ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مطلوبہ مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اس کی بھارت حوالگی کے خلاف اپیل سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

vijay mallya's extradition to india cleared
مفرور شراب کاروباری وجے مالیا

By

Published : May 14, 2020, 10:06 PM IST

درخواست مسترد ہونے کے بعد مانا جا رہا ہے کو مالیا کو 28 دن کے اندر اندر بھارت کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد وجے مالیا کے پاس برطانیہ میں تقریبا تمام طرح کے قانونی متنادل ختم ہو چکے ہیں۔ اب اسے 28 دن کے اندر بھارت بھیجا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو اس پر آخری فیصلہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ کی ہائی کورٹ نے بھی مالیا کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

مفرور شراب کاروباری وجے مالیا



اس سے پہلے آج ہی مالیا نے ایک بار پھر حکومت سے اپنا قرض لوٹانے اور مقدموں کو بند کرنے کی فریاد ہے۔



وجے مالیا نے کورونا وائرس چیلنج سے ملک کی معیشت کو نکالنے کے لیے نریندر مودی حکومت کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کرکے ایک بار پھر حکومت سے ان پر قرض سو فیصد بقایا ادائیگی کی پیشکش اور اسے قبول کرنے اور ان کے خلاف تمام معاملے ختم کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details