فرانس نے انٹر نیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی ) کے پراسیکیوٹراور ان کے آفس کے ایک عملہ پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'دو ستمبر کواعلان کردہ اقدامات کی وجہ سے آئی سی سی اورمعاہدۂ روم پر دستخط کرنے والے ممالک پر سنگین حملہ ہوا ہے'۔
ژاں یوس لی ڈریان نے کہا ہے کہ 'اس کے علاوہ کثیرالجہتی اورعدلیہ کی آزادی کے لئے بھی چیلنج پیدا ہوگیا ہے'۔