اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: امریکہ نے یوکرین کو مگ 29 طیاروں کی فراہمی کی پولینڈ کی پیشکش مسترد کر دی

پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کے دفاع کے لیے پولینڈ یوکرین کو مگ 29 طیارے فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ ایک انتہائی سنجیدہ فیصلہ ہے جو ناٹو اتحاد کے تمام اراکین کو لینا چاہیے کیونکہ اس سے وسیع تر سکیورٹی متاثر ہوتی ہے جب کہ امریکہ نے یوکرین کو مگ 29 طیاروں کی فراہمی کی پولینڈ کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔Russia Ukraine War

US reject a proposal by Poland to send MiG-29 fighter jets to Ukraine
پولینڈ کی جانب سے یوکرین کو مگ 29 طیارے فراہم کرنے کی تجویز کو امریکہ نے مسترد کیا

By

Published : Mar 9, 2022, 10:43 PM IST

پولینڈ کے وزیر اعظم نے بدھ کو کہا کہ پولینڈ اپنے روسی ساختہ جنگی طیارے ناٹو کے ذریعے یوکرین کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔Russia Ukraine War

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ فیصلہ ہے جو ناٹو اتحاد کے تمام ارکان کو لینا چاہیے کیونکہ اس سے وسیع تر سکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔

وزیر اعظم میٹیوز موراویکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مگ 29 طیاروں کی دستیابی کا فیصلہ اب ناٹو اور امریکہ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ وہی روس کے حملے کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

موراویکی نے ویانا کے دورے کے دوران کہا کہ پولینڈ اس جنگ میں فریق نہیں ہے، اور نہ ہی ناٹو اس جنگ میں فریق ہے۔ طیاروں کے حوالے کرنے جیسا سنجیدہ فیصلہ تمام شمالی بحر اوقیانوس کے اتحاد کی طرف سے متفقہ اور واضح طور پر لیا جانا چاہیے، موراویکی نے کہا کہ اس موضوع پر بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: برطانیہ نے خبردار کیا، یوکرین کی مدد کرنے سے پولینڈ پر خطرہ بڑھ جائے گا

یوکرین امریکہ اور مغربی ممالک سے جنگی طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ پولینڈ نے منگل کے روز اپنے طیاروں کو جرمنی میں امریکی فوجی اڈے پر منتقل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس توقع کے ساتھ جواب دیا کہ طیارے پھر یوکرین کے پائلٹوں کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ لیکن پینٹاگون نے یہ کہتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا کہ اسے اس منصوبے کے بارے میں علم نہیں تھا یہ ناقابل قبول ہے۔

وہیں امریکہ نے سوویت یونین (روس) کے تیار کردہ مگ 29 جنگی طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کی پولینڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے پولش حکومت کی طرف سے سوویت یونین (روس) کے تیار کردہ مگ 29 جنگی طیاروں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ دفاع کے پریس سکریٹری جان کربی نے ایک بیان میں دی۔

کربی نے کہا’’جرمنی میں امریکی/شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو بیس) کی فضائی حدود سے لڑاکا طیاروں کی پرواز کا امکان پورے ناٹو اتحاد کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ "ہم اس معاملے پر پولینڈ اور اپنے دیگر ناٹو اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ پولینڈ کی تجویز درست ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details