کانگو جمہوریہ کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندی لیلا زیروگوئی نے کانگو کے حالات پر پیر کو سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم سیاسی نقطہ نظر سے حساس اس ماحول میں تشدد کے خطرے کو کم کرنےکےلے پرزور کوشش کریں گے۔
کانگو میں گزشتہ سال دسمبر میں صدر جوزف کبیلا کا جاں نشیں منتخب کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی 500 اور صوبائی کونسل کی 715سیٹوں پر الیکشن ہوا تھا۔محترمہ زیروگوئی نے کہا کہ ملک میں انتخابات نسبتاً پرامن طریقے سے ہونے کے باوجود وہ ملک کے مشرقی حصے میں جاری سرگرمیوں کے سلسلے میں فکر مند ہیں۔