اردو

urdu

ETV Bharat / international

UN on Yoga Day: وبائی امراض کو دور کرنے میں یوگا کی مشق مددگار ہے - United Nations says

اقوام متحدہ میں یوگا کے عالمی دن کے اعلان کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پیش کی تھی۔

United Nations
United Nations

By

Published : Jun 21, 2021, 8:01 PM IST

اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوگا ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور خاص طور پر کووڈ۔19 وبائی امراض میں بہت مددگار ہے۔ یوگا کا عالمی دن پیر کو پوری دنیا میں منایا گیا، جس کا بنیادی مقصد یوگا سے ذہنی، جسمانی اور روحانی فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ میں یوگا کے عالمی دن کے اعلان کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پیش کی تھی۔

یوگا جس کی ابتدا بھارت میں ہوئی وہ آہستہ آہستہ پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا پر عمل کرکے جسمانی، ذہنی اور روحانی طور سے صحت مند طرز زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ اس سال زیادہ تر پروگرام وبائی امراض کی وجہ سے آن لائن کیے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ "یوگا نے انسان کے جسمانی اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں بہت اچھا اثر ڈالا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ وبائی امراض کے دوران صحت مند اور تازہ دم رہنے اور سوشل ڈسٹنسنگ اور افسردگی سے لڑنے کے لئے یوگا کررہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: 'صحت مند زندگی کے لئے بھارت نے دنیا کو یوگا کا تحفہ دیا'

روس میں بھارتی سفیر ڈی بی وینکٹیش ورما نے بتایا کہ "یوگا کا بنیادی پیغام جسم اور دماغ کی توجہ مرکوز کرنا ہے اور کووڈ وبائی بیماری کے ان 18 ماہ کے دوران صحت مند رہنے کے لئے انسان کی اندرونی طاقت کو تقویت دینا ہے۔ لہذا یوگا کی مشق اور یوگا کی اہمیت کو پہلے سے کہیں زیادہ لوگ محسوس کررہے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details