اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNGA Adopts Resolution on Ukraine: یو این جی اے میں یوکرین پر قرارداد منظور، بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا - یوکرین میں انسانی صورتحال پر قرارداد منظور

یو این نیوز نے ٹویٹ کیا کہ جنرل اسمبلی UNGA نے ایک قرارداد منظور کی جس میں یوکرین پر روس کے حملے کو سنگین انسانی صورتحال پیدا کرنے، انسانی ہمدردی کی راہداری پر زور دینے اور لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس قرار داد کے حق میں 140 ووٹ اور خلاف میں 5 ووٹ جبکہ بھارت سمیت کل 38 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ UNGA Adopts Resolution on Ukraine

UNGA adopts resolution on Ukraine; 140 countries vote in favour while India abstains
یو این جی اے میں یوکرین پر قرارداد منظور، بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

By

Published : Mar 24, 2022, 10:49 PM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) UNGA نے جمعرات کو یوکرین میں انسانی صورتحال پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے حق میں 140 ممالک نے ووٹ دیا اور پانچ نے مخالفت میں ووٹ کیا، جبکہ بھارت سمیت کل 38 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس دوران روس، بیلاروس، اریٹیریا، شمالی کوریا اور شام نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ یو این نیوز نے ٹویٹ کیا کہ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں یوکرین پر روس کے حملے کو سنگین انسانی صورتحال پیدا کرنے، انسانی ہمدردی کی راہداری پر زور دینے اور لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: اقوام متحدہ میں روس کی قرارداد نامنظور، بھارت سمیت 13 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

قرارداد میں روس کے اقدامات کے انسانی نتائج کی مذمت کی گئی ہے۔اس سے قبل بھارت نے یو این جی اے میں روس کے خلاف اسی طرح کی قرارداد پر ووٹنگ سے پرہیز کیا تھا اور اس وقت یو این جی اے نے بھاری اکثریت سے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی تھی۔UNGA Adopts Resolution on Ukraine

ABOUT THE AUTHOR

...view details