اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے عالمی غذائی ہنگامی کی صورتحال سے بچنے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکریٹری جنرل کے مطابق 820 ملین سے زیادہ لوگ بھوکے ہیں۔ اس میں 5 سال سے کم عمر کے 144 میلین بچے ہیں جنہیں غذا کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 کے باعث حالات بہت خراب ہو رہے ہیں۔
سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ دنیا کے 7.8 بلین افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لئے کافی سے زیادہ خوراک موجود ہے لیکن ہمارے کھانے پینے کے نظام ناکام ہو رہے ہیں۔
انہوں نے منگل کو خوراک کی حفاظت اور غذائیت پر کوویڈ 19 کے اثرات سے متعلق ایک پالیسی بریفنگ کا آغاز کیا ہے۔