اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے میانمار کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملک کے فوجی حکام سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
یو این ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یکم فروری کو ہنگامی حالات کے اعلان کے بعد میانمار میں ہونے والی پیش رفت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور فوج سے انتہائی تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔
بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں تشدد کے خاتمے اور جمہوری منتقلی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔