اردو

urdu

ETV Bharat / international

الٹرا کولڈ فریج کووڈ 19 ویکسین کو محفوظ رکھنے میں کامیاب - اٹلی کے ایویلینو کے قریب ایک لیب

اس فریج کو تیار کرنے والے انجینئروں کے مطابق ڈی وی ٹی ایس (ڈیسمون ویکسین ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج سولیوشن) 40 گھنٹے تک بنا بجلی کے 70 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔

Ultra cold fridge
Ultra cold fridge

By

Published : Dec 9, 2020, 2:09 PM IST

پوری دنیا میں پھیلی کورونا وبا سے تحفظ کے لئے کورونا ویکسین کو تمام تر ٹرائل کے بعد تیار تو کر لیا گیا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک میں اسے پہنچانا اور اسٹور کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے، جسے دور کرنے کے لئے اٹلی کے ایویلینو کے قریب ایک لیب میں انجینئر ایک ایسے فریج کو تیار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جو ترقی پذیر ممالک کے دور دراز علاقوں میں ویکسین کو اسٹور کرنے میں مدد کرے گا۔

الٹرا کولڈ فرج کووڈ 19 ویکسین کو محفوظ رکھنے میں کامیاب

اس فریج کو تیار کرنے والے انجینئروں کے مطابق ڈی وی ٹی ایس (ڈیسمون ویکسین ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹوریج سولیوشن) 40 گھنٹے تک بنا بجلی کے 70 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔

ڈیسموکے تکنیکی ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں 36 ویکسین کی ٹرے کو رکھا جا سکتا ہے اور ہر ٹرے میں 5 ہزار ڈوزیز ویکسین کو رکھنے کی صلاحیت ہے۔ اس طرح اس فریج میں 180 ہزار خوراکوں کو رکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 40 گھنٹے تک مسلسل بجلی کی کٹوتی کے باوجود ہم 70 ڈگری درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب ہم اسے اور زیادہ دیر تک درجہ حرارت کو برقرار رکھنے پر کام کر رہے ہیں۔

فائزر کمپنی کے ذریعہ اعلان کئے جانے کے بعد ریفریجریشن بازار سے متعلق کمپنیوں نے اس پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں کمپنی نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین تمام تر ٹرائل اور مرحلے میں کامیاب ہو چکی ہے، اب اسے محفوظ رکھنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے دوران 70 ڈگری سیلیس برقرار رکھنے والے فریج کی ضرورت ہے۔

اس میں 36 ویکسین کی ٹرے کو رکھا جا سکتا ہے

آر این اے (ریبو نوکلک ایسڈ) پر مبنی ویکسین کا مسئلہ ہے کہ اگر درجہ حرارت میں کثرت سے کمی یا زیادتی ہوتی ہے اور درجہ حرارت 70 ڈگری سیلسیس سے اوپر ہوجاتا ہے تو ویکسین خراب ہو سکتی ہے۔

یوکے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی (ایم ایچ آر اے) کی منظوری کے بعد فائزر پہلی کمپنی ہوگی جس کی خوراک لوگوں کو فراہم کرائی جائے گی لیکن اس کے بعد کئی دوسری کمپنیاں بھی ہیں جس کے ویکسین کو رکھنے کے لئے کم درجہ حرارت کی ضرورت ہوگی۔

آسٹر زینیکا ویکسین 2 سے 8 ڈگری سیلسیس پر محفوظ رکھی جاسکتی ہے اور یہ سستی بھی ہوگی۔

موڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی کووڈ 19 ویکسین دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس پر 30 دنوں تک محفوظ رکھی جا سکتی ہے۔ یہ عام گھریلو فریج میں بھی رکھی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اگر اسے 20 ڈگری سیلسیس میں رکھا جا تا ہے تو یہ 6 مہینے تک محفوظ رہ سکتی ہے۔

ڈیسمون گزشتہ دہائیوں سے کھانے اور طبی سامان کو رکھنے کے لئے فریج تیار کرنے میں ماہر کمپنی مانی جاتی ہے۔

ڈیسمون کے تکنیکی ڈائرکٹر کارڈو دی سیٹس نے بتایا کہ ہم لوگوں نے سائکلوپینٹین اور ویکویم پینل پر مبنی پولیوریتھین چھاگ کا استعمال اس منصوبے کے لئے کیا ہے۔

ظاہر ہے جب پوری دنیا میں کووڈ 19 ویکسین فراہم کی جائے گی اس وقت اس قسم کے فریج کی ضرورت ہوگی، اب دیکھنا ہوگا کمپنی اس میں کتنا کامیاب ہو پاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details