اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین نے 9166 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا - روس یوکرین جنگ کا نواں دن

یوکرین کی فوج نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اس نے ملک پر 24 فروری کو ہونے والے حملے کے بعد سے 9,166 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین میں 1,800 سے زیادہ فوجی اڈوں کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔Causalities in Russia Ukraine War

Ukrainian Defence Ministry claims  9,166 Russian personnel dead since Ukraine invasion began
یوکرین نے 9166 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا

By

Published : Mar 4, 2022, 9:24 PM IST

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے آفیشل فیس بک پر کہا کہ یوکرین کی فوج نے 9166 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا۔Causalities in Russia Ukraine War

اس کے علاوہ 251 ٹینک، 939 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 105 آرٹلری سسٹم، 18 اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم، 33 طیارے، 37 ہیلی کاپٹر شامل ہیں اور 404 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یوکرین نے کبھی یہ نہیں بتایا کہ اس کے کتنے فوجی مارے گئے ہیں۔Russia Ukraine War

وہیں ماسکو نے دعویٰ کیا کہ روس کی مسلح افواج نے خصوصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں 1,800 سے زیادہ فوجی اڈوں کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے جمعہ کے روز یہ معلومات دی۔

یہ بھی پڑھیں: UNHRC Vote on Russia-Ukraine Crisis: یوکرین جنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، "روسی مسلح افواج نے یوکرین کے فوجی اڈوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپریشن کے دوران اب تک 1,812 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں یوکرین فوج کے 65 کمانڈ پوسٹیں اور مواصلاتی سنٹر ، 56 ایس-300 ، بک ایم-1 اور اوساایئر ڈیفنس میزائل سسٹم اور 59 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ یوکرین کے اڈوں میں 49 زمین میں نصب 49 طیارہ اور فضا میں 13 طیارے، 635 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 67 ملٹی پل راکٹ لانچرز، 252 فیلڈ آرٹلری پیس اور مارٹر، 442 خصوصی فوجی گاڑیاں اور 54 بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details