یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی کے دفتر کے سربراہ میخائل پوڈولیک نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے کہ یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ روس نے ’ناقابل قبول شرائط اور الٹی میٹ مطالبات‘ رکھے ہیں۔Russia Attacks Ukraine
Russia Attacks Ukraine: یوکرین نے روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے - روس یوکرین مذاکرات
کیف نے کریملن کی ان تجاویز کی تردید کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت سے انکار کر رہا ہے لیکن کیف کا کہنا ہے کہ وہ روس کے الٹی میٹم یا ناقابل قبول شرائط کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔Russia Attacks Ukraine
یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی
ادھر، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ مسٹر پوتن نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد روسی فوج کو آگے بڑھنے سے روکنے کا حکم دیا تھا لیکن یوکرین نے انھیں منع کر دیا، اس لیے حملہ پھر سے شروع کر دیا گیا۔
پوڈولیک نے کہا،’یوکرین نے یقینی طور بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی تک مذاکرات نہیں ہوئے۔ یوکرین اور صدر زیلنسکی واضح طور پر روس کی جانب سے کسی بھی ناقابل قبول شرائط یا الٹی میٹم مطالبات کو مسترد کرتے ہیں‘۔