اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Demands EU Membership: یوکرین نے یورپی یونین کی فوری رکنیت کا مطالبہ کیا - Russia Ukraine Tension update

یوکرین کا وفد پیر کو امن مذاکرات کے لیے جیسے ہی بیلاروس کی سرحد پر پہنچا، یوکرین کے صدر اور وزیراعظم نے یورپی یونین سے یوکرین کو اس کی رکنیت دینے کی درخواست کی۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر نے یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ Ukraine Demands EU Membership

Ukraine demands immediate EU membership
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں

By

Published : Feb 28, 2022, 6:19 PM IST

Updated : Feb 28, 2022, 11:02 PM IST

کیف انڈی پینڈینٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ انہوں نے ایک نئے خصوصی عمل کے تحت یوکرین کو فوری طور پر یورپی یونین میں شامل کرنے کے لیے کہا ہے۔Ukraine Demands EU Membership

وہیں یوکرین کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس سے قبل زیلینسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ’’ہم یورپی یونین پر زور دیتے ہیں کہ وہ خصوصی طریقہ کار کے تحت یوکرین کو فوری طور پر رکنیت فراہم کرے۔‘‘

انہوں نے کہا، 'ہمارا مقصد تمام یورپیوں کے ساتھ رہنا ہے اور سب سے اہم بات برابری کی بنیاد پر رہنا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ مناسب ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ممکن بھی ہے۔

یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیال نے ٹویٹ کیا ’’یوکرین کے لوگ طویل عرصے سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ یورپی برادری کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ اسے کاغذ پر اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

یوکرینی وزیراعظم کا ٹویٹ

انھوں مزید لکھا کہ یوکرین ایک خصوصی عمل کے ذریعے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دے رہا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کے تعاون اور فوری فیصلہ لینے کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔Russia Attacks Ukraine

یوکرین کے صدر نے کہا کہ ماسکو حملے کے پہلے چار دنوں میں 16 بچے ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ اب تک سات بچوں سمیت کم از کم 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

زیلنسکی نے کہا، 'یوکرین نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہم کیا ہیں اور روس نے دکھایا ہے کہ وہ کیا بن گیا ہے؟'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران 4500 سے زائد روسی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ روس نے بھی ہلاکتوں کی بات تسلیم کر لی ہے لیکن اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

یوکرین کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکام جنگی تجربہ رکھنے والے قیدیوں کو رہا کریں گے تاکہ وہ ملک کے دفاع میں مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا فیصلہ کیا ہے جو اخلاقی نقطہ نظر سے آسان نہیں لیکن اپنے دفاع کے حوالے سے مفید ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2022, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details