اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرین حاصل کر سکتا ہے 25 فیصد سستی گیس - روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیا ہے کہ اگر یوکرین اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیتا ہے تو اسے گیس 25 فیصد سستی مل سکتی ہے۔

Ukraine can get 25% cheaper gas
یوکرین حاصل کر سکتا ہے 25 فیصد سستی گیس

By

Published : Dec 10, 2019, 2:33 PM IST

پوٹن نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نو دسمبر کو ہوئے نارمنڈی فورسمٹ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ' اگر یوکرین ہمارے ساتھ کھلے دل سے مل کر کام کرتا ہے تو جس قیمت پر گیس حاصل کر رہے ہیں اس کے مقابلے میں گیس 25 فیصد سستی مل سکتی ہے'۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 'ہم پیشہ ورانہ صارفیت کی بات کر رہیں کیونکہ یوکرین کے شہریوں کو پہلے ہی سبسڈی مل رہی ہے'۔


اس سے قبل یوکرین کی اہم تیل کمپنی ’نافٹو گیج‘ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اینڈری كوبوليوو نے کہا کہ ان کا ملک روس کی گیس پروم کمپنی کے ساتھ ایک نئے ٹرانزٹ معاہدے پر دستخط کرنے پر راضی ہے۔


گیج پروم نے گزشتہ ماہ یوکرین کی تیل کمپنی کو سرکاری پیشکش بھیج کر کہا تھا کہ 31 دسمبر کو ٹرانزٹ معاہدے کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ وہ چاہے تو اس کی مدت بڑھا ئے یا ایک سال والے حالیہ معاہدے پر دستخط کرے۔

مزید پڑھیں : 'واڈا کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے'


قابل ذکر ہے کہ مشرقی یوکرین میں امن بحالی کے مسئلہ پر ہونے والی اس کانفرنس میں مسٹر پوٹن اور یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسكي کے درمیان پہلی بات چیت ہوئی ہے۔ اس کانفرنس میں فرانس، روس، یوکرین اور جرمنی کے سربراہوں نے حصہ لیا۔ کانفرنس خاص طور سے مشرقی یوکرین میں امن بحالی کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر مرکوز تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details