کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے متاثر ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرائے گئے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت مستحکم ہے اور انہیں دوسرے دن بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے منگل دیر رات کو یہ اطلاع دی۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ 'وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہےاوران کی بہت زیادہ دیکھ بھال کے لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے'۔