برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان سے متعلق پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے افغانستان میں دھماکوں کے باوجود انخلا کا مشن جاری رکھنے کی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر بورس جانسن نے افغانستان میں خدمات سرانجام دینے والے فوجیوں کی ذہنی حالت کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ اور فوجیوں کی مدد کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رہ جانے والے افراد کو نہیں بھولیں گے اور برطانیہ آکر آباد ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔'
افغانستان میِں محصور 311 افراد کو بھی نکال لیا جائے گا: بورس جانسن - برطانیہ آکر آباد ہونے والوں کی ہر ممکن مدد
برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مندوں کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔
افغانستان میِں محصور 311 افراد کو بھی نکال لیا جائے گا: بورس جانسن
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مندوں کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں جب کہ طالبان کو ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ اقدامات سے جانچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے اب بھی 311 افراد انخلا کے لیے منتظر ہیں، ہم ان افراد کے افغانستان سے محفوظ انخلا کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب نیافغانستان میں یقینی بنایا کہ لڑکیاں اسکول جائیں اور دہشت گردانہ حملے نہ ہوں۔
یو این آئی