برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز UK PM gets Booster Shot لیتے وقت اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سنجیدگی سے لینے کا پیغام دیتے ہوئے ہر کسی سے بوسٹر ڈوز لینے کی اپیل کی ہے۔
کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون New variant Omicron کی متعدد ممالک میں تشخیص ہونے کے بعد ایک بار پر پوری دنیا میں کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے پانچ گنا زیادہ خطرناک ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا کہ میں نے ابھی ایک بوسٹر ڈوز لیا ہے۔ جب آپ کی باری آئے تو اپنا بوسٹر ڈوز Booster Shot of Corona Vaccine ضرور لیں اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھی ایسا کرنے کو کہیں۔ آئیے وائرس کو دوسرا موقع نہ دیں۔