آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوا ساز کمپنی ایسٹر زینیکا کی کووڈ 19 ویکسین جنوری سے برطانیہ میں لوگوں کو دستیاب ہوگی۔
'سنڈے ٹیلی گراف' نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوا ساز کمپنی ایسٹر زینیکا کی کووڈ 19 ویکسین جنوری سے برطانیہ میں لوگوں کو دستیاب ہوگی۔
'سنڈے ٹیلی گراف' نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ ویکسین کی سپلائی جنوری سے شروع ہوجائے گی۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ 20 افراد کو 15دن کے دورانیہ میں آکسفورڈ یا فائزر ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آکسفورڈ ویکسین برطانوی ریگولیٹرز سے منظوری کی منتظر ہے،جو پیر کے روز ملنے کی امید ہے۔ منظوری کے بعد ممکنہ طور پر جنوری کے دوسرے ہفتے تک ، ویکسینیشن مراکز بڑی جگہوں پر کھول دئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فائزر ویکسین کے مقابلہ میں آکسفورڈ ویکسین محفوظ رکھنا آسان ہے اور یہ کم خرچیلا بھی ہے۔ اسلئے یہ مانا جاسکتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔