برطانیہ کے 82 سالہ شہری برائن پنکر دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جنھیں آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹر زینیکا دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی ہے، یہ بات برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے بتائی۔
برطانیہ نے گذشتہ ہفتے ایسٹرا زینیکا آکسفورڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
برطانیہ میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم آج سے شروع ہوئی ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ نے ٹویٹر پر کہا کہ "82 سالہ برائن پنکر آج صبح آکسفورڈ یونیورسٹی ہسپتال میں نئی آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین وصول کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں'۔