برطانیہ نے آج سے متحدہ عرب امارات کی مسافر طیاروں پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے دنیا کا مصروف ترین فضائی روٹ بند ہوگیا۔
برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات، برونڈی اور روانڈا کو کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے مزید تیزی سے پھیلنے والے اور ممکنہ طور پر ویکسین کے خلاف بھی مدافعت رکھنے والے وائرس کے پھیلاؤ سے پریشانی کا سامنا ہے جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں پایا گیا تھا۔
برطانیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مطلب ہے کہ وہ لوگ جو ان ممالک سے سفر کر رہے ہیں ان کو برطانیہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ البتہ برطانیہ، آئرلینڈ اور ایسے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو برطانیہ میں داخل ہونے دیا جائے گا جو یہاں سکونت کا حق رکھتے ہیں۔ البتہ ان مسافروں کو ہر صورت خود کو 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی اور محمد بن زائد النہیان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت