آخری تاریخ سے محض ایک ہفتہ قبل برطانیہ اور یورپی یونین نے جمعرات کو ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیا ہے۔ جس سے نئے برس کے معاشی انتشار کو روکا جاسکتا ہے اور گزشتہ کئی برسوں کے بحران کے بعد نئی معاشی سرگرمیوں کی امید ہے۔
ایک بار پھر دونوں فریقوں کی جانب سے توثیق کے بعد اس معاہدہ سے برطانیہ، یورپی یونین سے مکمل طور پر علیحدہ ہوجائے گا۔جس کے بعد یکم جنوری سے یورپی یونین سے بغیر محصولات کے آزادانہ طور پر تجارت جاری رکھے گا۔
- مکمل علیحدگی:
واضح رہے کہ یورپی یونین کے 27 ممالک کے بلاک سے برطانیہ نے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے۔
نو ماہ تک جاری رہنے والے تناؤ اور اکثر آزمائشی مذاکرات نے بالآخر ایک مثبت نتیجہ برآمد کیا۔
- کورونا کی نئی شکل کا اثر:
واضح رہے کہ یہ عمل ایک ایسے وقت مکمل کیا گیا ہے کہ جب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی ایک نئی، بھیانک اور بہت زیادہ متعدی قسم کے ظاہر ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
انگلینڈ میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی اس نئی قسم سے برطانیہ میں کئی افراد ہلاک اور متعدد افراد اس سے متاثر ہیں۔ اسی ضمن میں دنیا کے کئی ممالک نے برطانیہ کے پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس معاہدہ پر دستخط کا اعلان کیا، جنھوں نے بہت ہی پرجوش انداز میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کی۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ 'ہم نے اپنے قوانین اور اپنے مقدر کو واپس لے لیا ہے'۔
- ایک کامیاب معاہدہ: