اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں دو طیاروں کے ٹکرانے سے متعدد افراد ہلاک - امریکہ میں دو طیارے ٹکرائے

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں جہازوں میں کرو اراکین سمیت مجموعی طور سے آٹھ افراد سوار تھے۔اس کی تصدیق ابھی بھی کی جارہی ہے۔ ابھی تک یہ مانا جارہا ہے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

sf
sfd

By

Published : Jul 6, 2020, 6:02 PM IST

امریکہ کے ایڈاہو ریاست میں کوئرا ڈی لین جھیل کے اوپر دو جہازوں کی ٹکر کے بعد ان کے ڈوب جانے سے آٹھ لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

کوٹینائی کاؤنٹی شیرف دفتر کی جانب سے جاری ریلیزکے مطابق یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 2.20 پیش آیا۔ جائے واقعہ سے اب تک دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں اور چھ بالغ اور بچے لاپتہ ہیں۔ لاپتہ لوگوں کی موت کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں جہازوں میں کرو اراکین سمیت مجموعی طور سے آٹھ افراد سوار تھے۔اس کی تصدیق ابھی بھی کی جارہی ہے۔ ابھی تک یہ مانا جارہا ہے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details