اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین سے اب تک بیس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں - How many refugees have fled Ukraine

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی کاروائی Russia Ukraine War کے سبب اب تک 20 لاکھ افراد یوکرین چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں جاچکے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اب یہ یورپ میں مہاجرین کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔

two million people have now fled Ukraine says UN
یوکرین میں جنگ سے اب تک بیس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

By

Published : Mar 9, 2022, 7:56 PM IST

یوکرین روس کے درمیان جاری جنگ Russia Ukraine War کا 14 واں دن ہے اور یوکرین سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 20 لاکھ افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ Number of Ukrainian Refugees

روسی حملوں کے بعد یوکرین کے بعض علاقوں میں لوگ پھنس گئے ہیں جہاں انہیں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں جاری سب سے بڑی جنگ ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ یو این نے ٹویٹ کا کہ یوکرین میں جنگ سے 20 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔Number of Ukrainian Refugees

یوکرین میں جنگ سے اب تک بیس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں

انھوں نے مزید لکھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اب یہ یورپ میں مہاجرین کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین UNHCR ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وہیں بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ 24 فروری سے شروع ہونے والے روس کے حملے کے بعد 8 لاکھ بچوں سمیت 20 لاکھ افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ یوکرین سے باہر نقل مکانی کرنے والوں میں بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو کسی کی مدد کے بغیر بحفاظت ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان، انخلا کی کوشش تیز

این جی او سے کے کارکن ارینا سگویان نے کہاکہ ’’ یوکرین میں والدین اپنے بچوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ بچوں کو یوکرین سے باہر پڑوسیوں اور دوستوں کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے جب کہ وہ اپنے گھر بچانے کے لیے وہاں رہ رہے ہیں"۔

یو این سربراہ کا ٹویٹ

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیریئس نے ٹویٹ کیا کہ یوکرین میں جنگ نہ صرف عام شہریوں کی زندگیوں پر ڈرامائی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ترقی پذیر ممالک جو پہلے ہی سنگین حالات میں ہیں خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی آسمان چھوتی قیمتوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details