فرانس کے مغربی حصے مین ایٹ لائر میں چاکلیٹ کمیون میں دو لوگوں کا قتل اور ایک خاتون کو شدید طور پر زخمی کردیا گیا۔ بی ایف ایم ٹی وی نے سنیچر کو پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔
فرانس میں دو لوگوں کا قتل - چاکلیٹ کمیون
فرانس میں گذشتہ کچھ دنوں سے قتل کی واردات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 16 اکتوبر کو ایک فرانسیسی ٹیچر کے قتل کے بعد سے فرانس میں متعدد قتل کے واقعات نے ملک میں کشیدگی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ تقریبا ایک ماہ بعد مزید قتل کے واقعے سے یہاں کے حالات مزید پُرکشیدہ ہو گئے ہیں۔
sdf
بی ایف ایم ٹی وی نے بتایا کہ سڑک کے درمیان ملے مقتولوں کے سر میں چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں۔ مقتولوں میں کسی ایک کی زخمی بیوی کو فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں ایک 35 سالہ مشتبہ کو اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔