فرانس: ٹیکہ کاری کے بعد دو لوگوں کی موت - urdu news
19 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان ایسٹرا زینیکا کا ٹیکہ لگوانے والوں میں سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی (اے این ایس ایم) نے کہا کہ 19 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان ایسٹرا زینیکا کا ٹیکہ لگوانے والوں میں سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اے این ایس ایم نے کہا کہ اس مدت میں خون کے جمنے کے تین معاملے سامنے آئے تھے، جن میں سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات سے ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد 12 ایسے معاملے درج کئے ہیں جن میں سے چار لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔
کئی یوروپی ممالک نے خون کے جمنے کی رپورٹ ملنے کے بعد سے مارچ کے وسط میں ہی ایسٹر ازینیکا ویکسین کے استعمال پر روک لگادی تھی۔ اگرچہ ٹیکہ کاری اور خون کے جمنے کے درمیان کوئی راست تعلق نہیں ملا ہے۔ عوام میں ٹیکہ کاری کے تئیں اعتماد بحال کرنے کے لئے یوروپی یونین کے ممالک کے کئی لیڈران نے ایسٹرا زینیکا کا ٹیکہ لگوایا ہے۔
(یو این آئی)