پورپی یونین کی کونسل نے قبرص کے خصوصی اکنامک زون ( ای ای زیڈ) میں وسائل کے لیے ترکی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پیدا ہونے والے تنازعہ کے متعلق اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات پیر کی شام ملتوی کر دیے ہیں۔
یورپی یونین کی کونسل کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی نے کہا کہ اس کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے مشرقی بحیرہ روم میں اس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اس کا پختہ عزم متاثر نہیں ہوگا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا: 'ترکی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ملتوی کرنے کے یورپی یونین کا فیصلہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائڈروکاربن کے لیے سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کو متاثر نہیں کر پائے گا۔'