اس درمیان ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی کہا کہ مغربی ایشیا میں اقتدار اور سفارتی توازن کو تبدیل کرنے والے اس معاہدے کے لیے تاریخ یو اے ای کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اردغان نے کہاکہ' میں نے اس تعلق سے وزیرخارجہ سے بات کی ہے۔ ہم ابوظہبی کے ساتھ سبھی سفارتی تعلقات کو معطل کرنے یا ہمارے سفیر کو واپس بلانے کی سمت میں قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔