اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ میں کورونا کے 1048 نئے کیسز کی تشخیص - کورونا سے کل اموات

اس سے ایک دن قبل یہاں اس انفیکشن سے 1184 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

برطانیہ میں کورونا کے 1048 نئے کیسز کی تشخیص
برطانیہ میں کورونا کے 1048 نئے کیسز کی تشخیص

By

Published : Aug 27, 2020, 12:42 PM IST

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1048 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 32 لاکھ 8 ہزار 846 ہوگئی ہے۔

صحت اور سماجی نگہداشت کی محکمہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں اس وبا سے مزید 16 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 465 ہوگئی۔

اس سے ایک دن قبل یہاں اس انفیکشن سے 1184 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت دوسرے مقام پر ہے، بھارت میں متاثرین کی تعداد 33 لاکھ سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details