آسٹریلیا کے وکٹوریہ صوبے میں جمعرات کی رات آئے زبردست طوفان کی وجہ سے ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
طوفان کے باعث میلبورن میں درخت گرنے سے ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد بچے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ہی بچے نے دم توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کورونا کے 44235 نئے معاملے
ایک اور واقعے میں طوفان کی وجہ سے گاڑی پر درخت کی شاخ گرنے سے ایک شخص اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ طوفان کی وجہ سے بہت سے درخت گر چکے ہیں اور لوگوں کی املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے نیز تیز بارش کی وجہ سے تقریباً 250000 گھروں کو سپلائی ہونے والا پانی آلودہ ہوگیا۔ لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینے سے پہلے نل کے پانی کو ابال لیں۔