طوفانی موسم کے بعد شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، بدھ کے روز تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس فورس نے بتایا ہے کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ لیکن اس کی باضابطہ شناخت ابھی نہیں ہوئی۔ ایئر ایمبولینسز اور کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
بدھ کو شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر جانے سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا تھا کہ ٹرین کے کنڈکٹر کے ہلاک ہونےکی بھی خبر ہے۔ تاہم اس کی باضابطہ شناخت ابھی باقی ہے۔ چھ افراد کو اسپتال داخل کردیا گیا۔ جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔