اردو

urdu

ETV Bharat / international

بیلاروس میں نئے منتخب صدر لوکاشینکو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

گذشتہ دنوں جب سے بیلاروس میں انتخابات کے نتائج آئے ہیں اور لوکا شینکو کا بطور صدر انتخاب ہوا ہے، اس کے بعد سے ہی ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

By

Published : Aug 23, 2020, 10:11 PM IST

sdf
sdf

بیلاروس کے دارالحکومت مِنسک میں ملک کے نو منتخب صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

ویڈیو

شہر کے سینٹرل اسکوائر میں چاروں طرف مظاہرین نظر آ رہے تھے۔ اس دوران مظاہرین 'گو اوے' اور 'لانگ لیو بیلاروس' کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

گذشتہ دنوں جب سے بیلاروس میں انتخابات کے نتائج آئے ہیں اور لوکا شینکو کا بطور صدر انتخاب ہوا ہے، اس کے بعد سے ہی ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لوکا شینکو پر ان کی سیاسی حریف اور دوسرے نمبر پر آنے والی رہنما سویتلانا سیکھنوسکایا کا الزام ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر انتخابات میں دھاندھلی کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details